Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

لالی ووڈ کی آن مداحواں کی جان سپر اسٹار اداکار شان کی سالگرہ

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ
لاہور: لالی ووڈ کی آن مداحواں کی جان سپر اسٹار اداکار شان آج تینتالیس سال کے ہوگئے۔

بڑی بڑی مونچھیں کاندھوں پر چادر بندوق ایسی جو ایک ہاتھ میں رُکنے کا  نام  ہی نہیں لیتی، ہیروئین ناچ ناچ کر قربان ہونے کو تیار ہے مگر مجال ہے کہ چہرے پہ نرمی آجائے، یہ ہے شان کا اسٹائل۔

تصویر کا ایک  رُخ  اور بھی ہے جس میں اداکار شان کی شان ہی نرالی نظر آتی ہے، فلم نکاح، گنز اينڈ روزز، جنت کی تلاش، وار، موسٰی خان اور خدا کے لئے شان کو بد معاشی سے  بہت دور لا کھڑا کرتی ہیں۔

شان نے فلمی سفر کا آغاز انیس سو نوے میں  فلم بلندی سے کیا اور 2014 کی نصیبو تک  268 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شان کی اداکاری پر کوئی سوالیہ نشان نہیں لیکن کرداروں کی سلیکشن مسئلہ ضرور ہے۔ اسٹوڈیوز کو  آباد رکھنے کے لئے شان جیسے اداکاروں کو نجانے مزید کتنا عرصہ بندوق اور گنڈاسہ اٹھانا پڑے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube