Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

بھارتی اداکار اوم پوری کا آئندہ پاکستان مخالف کردار نہ کرنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2014 | Last Updated: 8 years ago

لاہور : بھارتی اداکار اوم پوری نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف بننے والی فلموں پر پابندی لگائے، جب کہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی چینلز دکھانے کی اجازت ہونی چاہیے، اس موقع پر اوم پوری نے آئندہ پاکستان مخالف کردار نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

لاہور کے دورے پر آئے بھارتی اداکار نے دشمنیاں ختم کرکے پیار محبت بڑھانے کی کئی باتیں کیں۔ اپنی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ٹی وی چینلز کی نشریات سے پابندی اٹھائے، ساتھ ہی یہ اعلان کیا کہ وہ آئندہ کسی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جو پاکستان کے خلاف ہوگی۔

اوم پوری نے پاکستانی پنجابی فلم میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مل کر کام کریں تو دنیا کو  پیچھے چھوڑ جائیں گے۔
 
اوم پوری کے ہمراہ لاہور آنے والی اداکارہ دویادتہ نے بتایا کہ بھارت میں پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں، پاکستان آ کر انہیں بالکل نہیں لگا کہ کسی دوسرے ملک میں آئے ہوئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube