Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

ممبئی : شیو سینا کی غنڈہ گردی، پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس رکوادی

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے پاکستان مخالف سیاست کا اوچھا ہتھکنڈہ پھر استعمال کیا، شیوسینا کے بدمعاشوں نے ممبئی میں پاکستانی بینڈ میکال کی میوزک پرفارمنس رکوادی اور احتجاج کے نام پر خوب ہُلڑ بازی کی۔

فسادی شیو سینا کی سیاسی زندگی پاکستان مخالف نفرت کی مرہون منت ہے، جب کہیں بھارت میں پاکستان کا نام سنائی دیتا ہے شیو سینا کارکنان اپنی دکان چمکانے پہنچ جاتے ہیں۔

ممبئی میں پاکستانی فنکار میکال حسن کی پریس کلب میں پرفارمنس کا سنہری موقع بھی شیو سینا کے ہاتھ آگیا، شیو سینا کارکنان پھٹے پرانے نعروں اور بوسیدہ احتجاجی مؤقف کے ساتھ پہنچ گئے، خوب غل غپاڑہ کیا اور پروگرام کا انعقاد رکوادیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube