Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

ہالی ووڈ فلم 12 ایئرز اے سلیو کریٹکس چوائس ایوارڈز لے اڑی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2014 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

 

کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کریٹکس چوائس مووی ایوارڈز کی رنگا رنگ محفل سجی، جس میں سیاہ فام غلام کی کہانی ایک بار پھر چھائی رہی، فلم 12 ایئرز اے سلیو سال کی بہترین فلم جبکہ امریکن ہسل مزاحیہ فلم کا ایوارڈ لے اڑی۔ 

کریٹکس چوائس مووی ایوارڈز کی رنگا رنگ محفل ایوارڈ کی، جس میں ہالی ووڈ فلم نگری کے ستارے تقریب کی شان بڑھا رہے ہیں۔

ہالی ووڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو فلم دی وولف آف وال اسٹریٹ کیلئے بہترین مزاحیہ اداکار قرار پائے، تو ایمی ایڈیمز کا نام بہترین مزاحیہ اداکارہ کی فہرست میں درج ہوا۔

سال کی بہترین مزاحیہ فلم کا ٹائٹل امریکن ہسل کے نام رہا، گریوویٹی اسٹار سینڈرا بلیک بہترین اداکارہ قرار پائیں،  بہترین اداکار کا ایوراڈ میتھیو مک کنوئے کے حصے میں آیا۔

کریٹکس چوائس ایوارڈز میں 12 سال تک غلامی کی داستان پر مبنی فلم 12 ایئرز اے سلیو کو سال 2013 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube