Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سیف اور سوناکشی سنہا کی فلم بلٹ راجا کا پہلے روز 7 کروڑ روپے کا بزنس

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

ممبئی : بالی ووڈ کی نئی فلم بلٹ راجہ پہلے روز 7 کروڑ روپے کما کر سوناکشی سنہا کی رواں سال کی سب سے اچھی اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

سیف علی خان کا ایکشن اور سوناکشی سنہا کی ادائیں فلمی شائقین کو بھاگئیں، 60 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم بلٹ راجہ نے پہلے روز 7 کروڑ کما لئے۔

رواں سال بلٹ راجہ 7 کروڑ کے ساتھ سوناکشی سنہا کی پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

سال دو ہزار 13 میں سوناکشی سنہا کی 3 فلمیں ریلیز ہوئیں، جن میں سے اکشے کمار اور عمران خان کے ساتھ فلم ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ پہلے روز صرف ڈیرھ کروڑ روپے ہی کما پائی۔

رنویر سنگھ کے ساتھ سوناکشی کی اداکاری بھی خاص شہرت حاصل نہ کرسکی اور فلم لٹیرا پہلے روز ساڑھے چار کروڑ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube