Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹس، گولہ بارود برآمد

SAMAA | - Posted: Dec 28, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 28, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹر

کوئٹہ: بلوچستان ميں ایف سی نے دہشت گردي کا منصوبہ ناکام بناديا۔ چمن ميں بم بنانے والی فيکٹری پر چھاپہ مارکر گولہ بارود، خودکش جیکٹس اور سیکڑوں بارودی سرنگیں قبضے میں لے لی گئیں۔

ايف سي نے چمن کے علاقے توبہ اچکزئی ميں بم بنانے والي فيکٹري پر چھاپا مارا جہاں سے بڑي تعداد ميں دھماکا خيز مواد برآمد کيا گيا جس ميں پندرہ آئی ای ڈیز ریموٹ ڈیوائسز، ايک سو بہتر آئی سی الیکٹرک اسٹکس، چھ الیکٹرک کیٹر، چاليس ميٹر آئی سی وائر، پانچ کلو بال بیئرنگ اور آٹھ سیفٹی فیوز ميٹر شامل ہيں۔

ايف سي کو ڈيڑھ سو سوئچ ساڑھے تيرہ سو سے زائد الیکٹرک سرکٹ، ایلومیشن لائٹ کے آٹھ بنڈل، کھاد کي بوری،  پانچ سو کلو گرام پوٹاشیم کلورائیڈ، جبکہ مختلف بم بنانے والے آلات اور لٹریچر بھی ملا ہے۔

ایف سي حکام کہتے ہيں ملزمان مذکورہ دھماکہ خیز مواد ہمسایہ ملک سے لائے تھے اور اسے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تخریبی کاروائیوں کےلئے استعمال کيا جانا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube