Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سڈنی : اینکر مین ٹو کا آسٹریلیا میں پریمیئر، پرستاروں کا جھنڈ امڈ آیا

SAMAA | - Posted: Nov 24, 2013 | Last Updated: 8 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 24, 2013 | Last Updated: 8 years ago

اسٹاف رپورٹ

سڈنی : آسٹریلیا میں ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم اینکرمین ٹو کا پریمیئر ہوا تو من پسند فنکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پرستاروں کی بڑی تعداد سڈنی کے تھیٹر پہنچ گئی۔

ستر کی دہائی کے نامور اینکر کے کرئیر کا  نیا آغاز سینما گھروں میں قہقہوں کا طوفان لا رہا ہے، فلم کی نمائش کیلئے برطانوی ستارے سڈنی پہنچے تو ان کے استبقال میں شہریوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ریڈ کارپٹ پر ول فیرل کے ساتھ کاسٹ میں شامل دیگر فنکار بھی موجود تھے، کامیڈی فلم  اینگرمین 2 دی لیجند کنٹی نیوز 9 سال قبل ریلیز ہونے والی اینکر مین کا سیکوئیل ہے، جس کی کہانی کیرئیر کی نئی شروعات کیلئے سان ڈیاگو سے نیویارک کی راہ لینے والے اینکر کے گرد گھومتی ہے۔

چھوٹے سے ٹی وی چینل کے بڑے اینکر کے کارناموں کی داستان 20 دسمبر کو شائیقن کے درمیان پہنچے گی۔ سماء 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube