Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

باکس آفس پر نئی اینیمیٹٹ فلم دی لوریکس نے دھوم مچادی

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2012 | Last Updated: 10 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2012 | Last Updated: 10 years ago

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ فلم دی لوریکس نے تین دن میں باکس آفس پر سات کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے دھوم مچادی ہے۔ امریکی باکس آفس رپورٹ کے مطابق اینیمٹڈ فلم دی لوریکس دو مارچ کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کی کہانی ایک لڑکے کی زندگی کے بارے میں ہے۔ جو اپنی دوست کا دل جیتنے کے لئے لوریکس کی مدد لیتا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ پر سات کروڑ سے زائد بزنس کرکے ایکشن فلم ایکٹ آف ویلر کی باکس آفس پر اجارہ داری ختم کردی ہے۔

جس نے گزشتہ ہفتے ڈھائی کروڑ ڈالر کا بزنس کیا تھا لیکن رواں ہفتے یہ فلم ایک کروڑ تیرہ لاکھ ڈالر کما کر تیسری پوزیشن پر آگئی۔ پروجیکٹ ایکس نامی فلم دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ سماء/ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube