اسٹاف رپورٹر
لاہور : اداکار شان لاہور میں فلم کي شوٹنگ کے دوران جيپ کي ٹکر سے زخمی ہوگئے۔
شان لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن ميں ہدايتکار مسعود بٹ کي فلم ''اچھا گجر'' کي شوٹنگ ميں مصروف تھےکہ ایک ايکش سين ميں پوليس کي گاڑي نے اداکار شان کے قريب جاکر بريک لگانا تھی لیکن گاڑي کي بريک نہ لگ سکی اوروہ ان سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے فوراٍ بعد انہيں فيملي ڈاکٹر کي طرف لے جايا گيا اور اب ان کي حالت بہتر ہے۔ فلم ہدايت کار مسعود بٹ کے مطابق فلم اچھا گجر کي نمائش تئيس مارچ کو ہونا تھی۔ سماء