اسٹاف رپورٹ
لندن : پینگوئنز کی دنیا پرمبنی فلم ہیپی فیٹ ٹو کا لندن میں شاندارپریمیئرہوا جس میں بچوں اور بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پینگوئنز کی موج مستیوں پرمبنی اینیمیٹڈ فلم ہیپی فیٹ ٹو کے پریمیئر کو دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم امڈ آیا۔
اس موقع پروائٹ چاکلیٹ کا فوئینٹین بھی سجایا گیا تھا جس سے لوگ خوب لطف اندوزہوئے۔
پریمیئرکے موقع پینگوئنزکو پکڑنے کا کھیل بھی بچوں اوربڑوں کی دلچسپی کا باعث رہا۔
ہدایت کار جارج ملر کی فلم ہیپی فیٹ ٹو کے کرداروں پر روبن ولیم اور ایلیجا ووڈ سمیت دیگرمعروف اداکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔
ہیپی فیٹ ٹو کو تھری ڈی ورژن میں دو دسمبرکو ریلیز کیا جارہا ہے۔ سماء/ایجنسیز