اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : امریکی اداکارہ اور ماڈل لنڈے لوہن کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا گیا۔
امریکی اداکارہ کو منشیات استعمال کرنے پر سزا ہو چکی ہے۔ جسے عدالت نے کمیونٹی سروس میں بدل دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود لنڈے لوہن مقررہ اوقات میں کمیونٹی سروس پر نہیں پہنچ سکیں۔
دیر سے آنے پر عدالت نے انہیں ایک ماہ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ سزا پر عملدرآمد کے لئے امریکی اداکارہ نو نومبر کو گرفتاری پیش کریں گی۔ سماء/ایجنسیز