Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

SAMAA | - Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 3 days ago
SAMAA |
Posted: May 13, 2022 | Last Updated: 3 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 18 مئی سے قطر میں مذاکرات ہوں گے، پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیریز نے تصدیق کردی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے تصدیق کی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 18 مئی سے دوحا میں مذاکرات شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن اگلے ہفتے قطر پہنچ رہا ہے، مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے، جس میں پاکستانی معیشت کے ساتویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے بات چیت ہوگی۔

پاکستانی وفد وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ شامل ہوں گے، جو عالمی مالیاتی ادارے سے نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کریگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع ہونے سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube