ارسا نے بتایا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز پگھلنے لگے ہیں جس سے پانی کےشارٹ فال میں بہتری آگئی ہے۔
ارسا کے مطابق پنجاب اورسندھ کےپانی کے حصوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ شمالی علاقوں میں گرمی بڑھنے سے آٗئندہ چند روز میں پانی کا بہاؤ مزید بڑھ جائےگا۔
ارسا کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ کےبیراجوں میں پانی کی صورتحال آئندہ 4 روز میں بہترہونا شروع ہوجائے گی۔ گدوبیراج میں پانی کی آمد 29 ہزارسےبڑھ کر31 ہزارکیوسک ہوگئی ہے۔
اس کےعلاوہ سکھربیراج میں پانی کی صورتحال 5 روز میں بہترہوگی۔ کوٹری بیراج میں پانی کی صورتحال بہتر ہونے میں 8 روز لگیں گے۔
ارسا نے مزید بتایا کہ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ1 لاکھ 58 ہزار کیوسک ہے،ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔اس وقت ملک میں پانی کا شارٹ فال کم ہوکر 20 فیصد رہ گیا ہے جو کہ چند روز پہلے تک 50 فیصد تھا۔