Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کالاباغ ڈیم کامنصوبہ تربیلااورمنگلا سےبھی پراناہے

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2022 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2022 | Last Updated: 3 months ago

وفاقی وزیرمونس الہی نے کالا باغ ڈیم کے حق میں بات کرکے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلادی ہے۔

پاکستان میں کالاباغ ڈیم کا منصوبہ تربیلا اور منگلا سے بھی پرانا ہے۔ دریائے سندھ  پرضلع میانوالی میں یہ مجوزہ منصوبہ مختلف تنازعات کی زد میں رہا۔تین صوبوں کی اسمبلیاں اس کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔

نواز شریف اور پرویز مشرف نے اپنے ادوار حکومت میں اس ڈیم کی تعمیر کا اعلان تو کیا مگر عمل درآمد نہ کراسکے۔

چئیرمین پنجاب واٹر کونسل فاروق باجوہ نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جو حکومت بھی یہ منصوبہ شروع کرے گی اس کا کسان پر احسان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے جنوبی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا فائدہ ہوگا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ کالاباغ  ڈیم کے فوائد پاکستان کو 400سال  تک حاصل ہوتے رہیں گے۔ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو زیر کاشت لانا ہوگا اور اس مقصد کے لئے کالا باغ ڈیم سمیت پانی کے بڑے ذخائر تعمیرکرنے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube