Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

حکومت نے پیٹرول 12.03 روپے مہنگا کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2022 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2022 | Last Updated: 3 months ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 12.03 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح 159.86 روپے فی لیٹر ہوگیا، اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرول 12.03 روپے مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سمری واپس وزارت خزانہ کو بھجوادی ہے۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات کتنی مہنگی ہوسکتی ہیں؟

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 12.03 روپے اضافے سے 159.86 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 154.15 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 43 پیسے اضافے سے 123.97 روپے اور مٹی کا تیل 10.08 روپے مہنگا کو کر 126.56 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

حکومت ہر ماہ دو مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے، نئی قیمتوں کا اعلان یکم اور 15 تاریخ کو کیا جاتا ہے، موجودہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے 28 فروری تک رہے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے باعث عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل 8 سال کی بلند ترین 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آج کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ حکومت کے پاس پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر رکھا گیا جبکہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے، جس سے حکومت کو آمدن میں 35 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube