Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان

SAMAA | - Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
PSX

فوٹو: آن لائن

کاروباری دن کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس12ایک بجکر 9 منٹ پر 43 ہزار427 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

تجزیہ کار رضا جعفری کے مطابق نومبر میں تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات ہے، نومبر میں درآمدات کا حجم تقریبا 8 ارب ڈالر تھا جو کہ پچھلے سال ہونے والی 4.12 ارب ڈالر کی درآمدات سے تقریبا 94 فیصد زیادہ ہے، تجارتی خسارے میں اضافے کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوکر ٹریڈنگ کررہے ہیں اور اس وقت حصص کی فروخت زیادہ ہے جس کے باعث 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق 14 دسمبر کو حکومت اگلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی رواں ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور ممکن ہے مہنگائی کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلیے حکومت  شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کر دے۔

سرمایہ کاروں کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کے بڑھائے جانے کے امکان کے باعث تشویش بڑھ گئی ہے اور سرمایہ کار محتاط ہوکر حصص کی ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube