Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

زرمبادلہ کے ذخائر میں 69.1 کروڑ ڈالر کی کمی

SAMAA | - Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 26, 2021 | Last Updated: 6 months ago

DOLLAR-ART-RUPEE-1

زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 69.1 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی اور 19 نومبر کو اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 16.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر 77 کروڑ ڈالر ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6.51 ارب ڈالر ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ کمی بنیادی طور پر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، ملک کا بیرونی کھاتہ بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے دوہرے دباؤ کا شکار ہے۔

بیرونی قرضوں میں اضافہ

بدھ کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی قرضے اور واجبات (بقایا) ستمبر 2021 کے آخر میں 4.8 ارب ڈالر یا 4 فیصد بڑھ کر 127 ارب ڈالر ہو گئے جو کہ جون کے ماہ تک 122.2 ارب ڈالر تھے۔

 کرنٹ اکاونٹ خسارہ

 اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1.66 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ موجودہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) کا خسارہ بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی اصل وجہ درآمدات کا بڑھتا ہوا حجم ہے۔جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاونٹ خسارہ 66 فیصد اضافے کے ساتھ 23.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال اسی دوران 14.11 ارب ڈالر تھا۔  تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آنے والےمہینوں میں صورتحال بہتر ہو سکتی ہے کیونکہ آئی ایم ایف کے ساتھ 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے لیے مذاکرات کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور جنوری 2022 میں قرض کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 6 ارب ڈالر قرض کی بحالی کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی اگلی قسط جاری کی جائےگی۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق نئی قسط ملنےکےبعدپاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔اس کےعلاوہ قرض پروگرام کی بحالی سے پاکستان کو دیگر ممالک اور عالمی اداروں سے فنڈنگ کے حصول میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube