Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2021 | Last Updated: 7 months ago

Dollar-WEB-

پاکستان میں آج منگل کو روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور 80 پیسے کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر170 روپے 30 پیسہ ہوگئی۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق ملک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 70 پیسے کمی کے بعد 171 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ مشیرخزانہ شوکت ترین کے آئی ایم ایف مذاکرات کے کامیابی کے نوید کے بعد ڈالر کی قمیت میں کمی آئی ہے۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں تاخیر کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر پر دباؤ کی صورت میں سامنے آرہا تھا لیکن سعودی عرب کی جانب سے 4.2ارب ڈالر کے امدادی پیکج کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر مصنوعات کے نرخ بڑھنے کے باعث درآمدات کا حجم بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں تجارتی و کرنٹ خسارے بھی اضافہ ہو رہا ہے اور خسارے پر قابو پانے کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube