Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

اہم معاشی خبر:ٹیکس گوشوارے جمع کروانےکی آج آخری تاریخ ہے

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago

اہم معاشی خبروں کا احوال:۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ سالانہ گوشوارے جمع کروانے کی آج بروز 15 اکتوبر آخری تاریخ ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی، پیٹرول کی قیمت 5 روپے 90 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے رقم نکلوانے کے باعث 3 روز سے جاری مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی بھرپور خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 111 پوائنٹس کے اضافے سے 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 2300 روپے اور فی اونس سونا 29 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے کے ساتھ 172 روپے کا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube