وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لائن لاسزسے ہونے والا نقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے۔
جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرانسميشن لائنز پر انويسمنٹ نہيں کی گئی ہے اور ٹرانسمیشن لائن بہت پرانی ہوچکی ہے۔لائن لاسزسےنقصان عوام کو مہنگی بجلی کی صورت میں بھرنا پڑتا ہے اور اب تک بجلی کے17 فيصد لائن لاسز ہيں۔ انھوں نے بتایا کہ 1 فیصد لائن لاسز سے لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے اور اس منصوبے میں صرف 4 فیصد لائن لاسز ہیں۔ ہماری دولت ميں اضافہ ہوگا تو قرضے واپس کرسکيں گے۔
مٹياری تا لاہور ٹرانسميشن لائن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اس پروجيکٹ پر تيزی سے کام نہيں ہورہا تھا اور یہ 2013 سے التواء کا شکارتھا تاہم اب تیزی سے منصوبے پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مٹياری لاہور ٹرانسمیشن لائن اسٹيٹ آف دی آرٹ چینی صدر کے ون بیلٹ پروگرام کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ سی پیک پر تیزی سے کام جاری ہے لیکن کرونا سے سی پیک کے کچھ مںصوبے متاثر ہوئے ہیں۔