Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پیٹرولیم مصنوعات مسلسل تیسری بار مہنگی کردی گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2021 | Last Updated: 1 year ago

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا۔ اوگرا کی جانب سے 15.33 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرول کی قیمت میں 13.07 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل 15.33 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری وفاقی حکومت کو بھجوائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا سفارش کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق پیٹرول 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جبکہ مٹی کا تیل 3 روپے اور لائٹ ڈیزل کے نرخ 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر بڑھادیئے گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے (16 جنوری 2021ء) سے ہوگا، نئی قیمتیں 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

مزید جانیے: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ 15 دسمبر 2020ء کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک جبکہ یکم جنوری 2021ء سے 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube