Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2020 | Last Updated: 1 year ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 23 ڈالر کم ہوگئی۔ منگل کو فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 750 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے اور 10 گرام سونا 643 روپے سستا ہوکر 94 ہزار 693 روپے کا ہوگیا۔

منگل کو پاکستان میں سونے کی قیمت 1300 روپے بڑھ گئی تھی جبکہ بدھ کو فی تولہ نرخ 100 روپے کم ہوئے تھے۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی سے 1837 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1220 روپے جبکہ دس گرام 1045.95 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube