Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو اضافہ

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
[caption id="attachment_1942466" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت 3 روپے فی کلو بڑھا دی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا کر دیا گیا۔

اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 117 سے بڑھا کر 120 روپے مقرر کر دی گئی۔

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 34 روپے اضافے کے ساتھ 1416 جبکہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت 130 روپے اضافے کے ساتھ 5449 روپے ہوگئی۔

پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار، ڈیزل کی قیمت میں کمی

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے سستا ہونے سے نئی قیمت 104 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ پیٹرول 103 روپے 97 پیسے، مٹی کا تیل 56 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل 62 روپے 86 پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
LPG
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube