مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک روز کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 250 روپے اضافے سے 87 ہزار 900 روپے ہوگئے۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 250 روپے اضافے سے فی تولہ 87 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 214 روپے بڑھ کر 75 ہزار 360 روپے ہوگئی۔
ہفتہ کے روز فی تولہ سونا 400 روپے کمی سے 87 ہزار 650 روپے کی سطح پر آگیا تھا، گزشتہ ہفتے فی تولہ سونا مسلسل 4 روز اضافے کے بعد 88 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1511 ڈالر کی سطح پر برقرار ہے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی بھی 1070 روپے جبکہ 10 گرام 917 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں چاندی کے نرخ 17.84 ڈالر فی اونس ہیں۔
پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئے تھے۔