Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کراچی:سی این جی اسٹیشنزکی غیرمعمولی بندش،شہری پریشان

SAMAA | - Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 26, 2019 | Last Updated: 2 years ago

کراچی والوں کے ليے سی این جی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ بدھ کی رات آٹھ بجے کھلنے والے اسٹيشنز اب مزيد 24 گھنٹے بندش کے بعد آج رات 8 بجے کھولے جائيں گے۔

کراچی میں گزشتہ روز سی اين جی اسٹيشنز کُھلنے سے کچھ دير پہلے ہی دوبارہ بند کرنے کا حکم نامہ جاری کيا گیا تو اسٹيشنز مالکان بھی سٹپٹا گئے کہ قطار ميں لگے لوگوں کو کيسے واپس بھيجيں۔ انھوں نے ازخود ہی اسٹيشنز سے گيس دينا شروع کردیں۔

گزشتہ ہفتے سندھ کے باسيوں کو صرف 2 روز گيس ملی تھی جبکہ رواں ہفتے بھی اب تک سی اين جی اسٹيشنز بند ہيں جو کہ 120 گھنٹے بعد آج رات 8 بجے کھولنے کا اعلان کياگيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube