اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کے ذریعے بینکوں کو اجازت دی گئي ہے۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکس آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کرسکیں گے، فارن ایکسچینج مینوئل کے بعض قوانین پر نظر ثانی کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ فریقین کی مشاورت سے فارن ایکسچینج مینوئل پر مرحلہ وار نظرِثانی جاری ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری ظفر پراچہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بینک عام آدمی سے فارن کرنسی کا لین دین کرسکیں گے، پہلے صرف 2 حبیب ایکسچینج اور نیشنل بینک ایکسچینج کے پاس ہی لائسنس تھا، اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے سے ایکسچینج کمپنیز بند ہونے کا خدشہ ہے۔