Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

سندھ حکومت کے 76 ہزار افسران و ملازمین نان فائلر نکلے

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سندھ حکومت کے 76 ہزار ملازمين و افسران ٹيکس نيٹ سے باہر نکلے، 93 ہزار ميں سے صرف 17 ہزار ملازمين ريٹرنز جمع کروا رہے ہيں، فیڈرل ایف بی آر کمشنر نے سرکاری ملازمین کو فائلر بنانے کیلئے چيف سيکريٹری سندھ کو خط لکھ ديا۔

فيڈريل بورڈ آف ريوينيو نے ٹيکس نيٹ بڑھانے کیلئے چيف سيکريٹری سندھ کو خط ارسال کرديا ہے، جس ميں لکھا گيا ہے کہ سندھ حکومت کے تحت قابل ٹیکس تنخواہ کے حامل 93 ہزار سرکاری افسران و ملازمین ميں سے صرف 17 ہزار ہی ٹیکس ريٹرنز جمع کراتے ہيں۔

ایف بی آر کے خط کے مطابق ٹیکس ريٹرنز جمع نہ کرانے والوں ميں سندھ کے گريڈ 20 تک کے سرکاری افسران شامل ہيں۔

چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط ميں 2 اگست تک تمام سرکاری ملازمين کو ريٹرنز جمع کرانے کی ہدايت کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube