سونے کی قیمت مزید 50 روپے کمی سے 68 ہزار 650 روپے ہوگئی۔ 27 فروری کو سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کو عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، آج 50 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 68 ہزار 650 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونا بھی 34 روپے کمی سے 58 ہزار 856 روپے کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوگیا، جس کے بعد نرخ 1288 ڈالر ہوگئے۔
پاکستان میں چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 15.57 ڈالر ہیں۔