ملک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کے باعث سونا پھر سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا کی قیمت مزید 850 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 67200 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 729 روپے اضافے سے 57613 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔