Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

وزیر اعظم کی زیر صدارت اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس

SAMAA | - Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 25, 2018 | Last Updated: 3 years ago

وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم کونسل کے ماہرین کو حالیہ بیرونی دوروں کے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس کے دوران کونسل کی سب کمیٹی اقتصادی صورت حال پر اپنی حتمی سفارشات بھی ہیش کرے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار اور دیگر وزرا شریک ہیں، جب کہ متعلقہ وزارتوں کے اعلی افسران بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات پیش کریں گے اور عالمی ادارے کی جانب سے پیش کر دہ شرائط سے بھی آگاہ کریں گے جس کے بعد کونسل کے اراکین اپنی آرا کا اظہار کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube