Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج 12 نومبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی کے ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے ارسال کردی ہے۔ ای سی سی اجلاس میں گیس پلان کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کو تین ماہ کیلئے آر ایل این جی فراہم کی جائے گی۔

 

گیس کی فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے۔ پلان دسمبر، جنوری اور فروری کیلئے بنایا گیا ہے۔

یٹرولیم ڈویژن کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لے گی۔ بٹریسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جب کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تین سے ساڑھے تین ماہ کیلئے نافذ کیا جاسکتا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube