Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Nov 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 9, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،سوئی سدرن کیلئےایل این جی کی قیمت میں 30روپے82پیسےاضافہ جبکہ سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 25روپے46پیسےاضافہ کردیا گیا ۔

جس کے بعد سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 12 ڈالر 72 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 13 ڈالر 15 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ۔

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق نومبر کیلئے ہوگا۔

اس سے قبل سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 53 سینٹ تھی، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12 ڈالر 92 سینٹ تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube