وزیرِ خزانہ اسد عمر نےکہا ہے کہ معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، چادر دیکھ کر پاؤں پھیلنا ہونگے تاہم کوئی خطرے کی گھنٹی نہیں بج رہی۔ ملک کومستحکم بنانےکیلئےمعیشت کومضبوط بناناہے۔
وزیرخزانہ اسد عمر کراچی کے دورے پرہیں۔ انھوں نے مرکزی بینک کے حکام سے ملاقات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس کےبعد میڈیاسے گفتگو میں وزیر خزانہ نے بتایاکہ آخری بار آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہيں ۔اسدعمر نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان تیزی سے دیوالیہ ہونےجارہاہے، 21کروڑپاکستانیوں کوبچاناہے۔وزیرخزانہ نے بتایاکہ اس سال پاکستان کو9ارب ڈالرکی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ کاروبارمیں اتارچڑھاؤآتےرہتےہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے اور مارکیٹ کی قیادت زبردست کام کررہی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ ریگولیٹ ہونی چاہیے،اوورریگولیٹ نہیں۔ سرمایہ کاروں میں اعتماداسٹاک مارکیٹ کیلئےضروری ہے۔
اسد عمر کاکہناتھاکہ بہترین نتائج کیلئےمحنت جاری رکھنی چاہیے۔ زیادہ سرمایہ کاری ملکی معیشت کیلئےبہترہے۔ سرمایہ کاری کےماحول کومجموعی طورپربہترکرناہوگا۔ نظام کوآسان بنانےسےمعیشت میں بہتری آئےگی۔ ٹیکس نیٹ کوبڑھانےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔