Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پاکستان کےمجموعی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 16, 2018 | Last Updated: 4 years ago

پاکستان کے ذمے مجموعی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق قرضوں اورواجبات کا حجم 30 ہزارارب روپے کے لگ بھگ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کےمطابق پانچ سال میں مجموعی قرضوں اورواجبات میں 13500ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔ اسٹیٹ بینک نےبتایاہےکہ پانچ سال میں اندرونی قرضوں میں 6900 ارب روپے کا اضافہ ہوااور قرضے 16415 ارب ہوگئےہیں۔

اعدادوشمارکےمطابق سرکاری اداروں کے ذمہ قرض بڑھ کر1100 ارب روپے ہوچکاہے۔ اعدادوشمار میں بتایاگیاہےکہ پانچ سال میں بیرونی قرضوں میں بھی 5200 ارب روپے کا اضافہ ہواہے۔ بیرونی قرضے 10 ہزار 935ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری قرضوں پرسود کی مد میں 1600 ارب روپے ادا کیے گئےہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube