معاشی ماہرين نے عام انتخابات کے انعقاد کو ملکي معيشت کے ليے نيک شگون قرار دے ديا۔ پاکستان اسٹاک ايکسچينج کے ہنڈرڈ انڈیکس ميں ساڑھے سات سو پوائنٹس کا اضافہ ہوگيا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 750 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار کی سطح بھی عبور کر گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 128 روپے 17 پیسے پر آگیا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 70 پیسے سستا ہو کر 129 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
معاشی ماہرین نے عام انتخابات کو ملکي معيشت کے لئے نیک شگون قرار دے دیا۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل نے کہا کہ نو منتخب حکومت کے لئے بڑے چیلنیجز ہیں۔ ماہرين کا کہنا ہے کہ معيشت کي گاڑي ٹريک پر آجائے ايسے ميں آنے والي حکومت کو سنجيدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔