Saturday, January 29, 2022  | 25 Jamadilakhir, 1443

قومی اقتصادی کونسل نے کئی میگامنصوبوں کی منظوری دےدی

SAMAA | - Posted: May 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: May 22, 2018 | Last Updated: 4 years ago

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے کئی میگا منصوبوں کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں چودہ ارب کے دوسو بیس کےوی کےمستونگ سب اسٹیشن کی منظوری دےدی گئی۔ایکنک نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس کےلیےزمین کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ اسلام آباد کےعلاقے ایچ الیون ٹومیں تین ارب اکاون کروڑکی لاگت سے پائیڈ قائم کیا جائےگا۔ اجلاس میں پمز اسپتال میں سینٹر آف نیورو سائنسز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔منصوبے پر سات ارب ستائیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ایکنک نے صوبوں کیلئے ایک سو اکتیس ارب سےزائد مالیت کےصحت کےمختلف منصوبے بھی منظور کئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube