Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سعودی شہزادے کی گرفتاری،تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

SAMAA | - Posted: Nov 6, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 6, 2017 | Last Updated: 5 years ago

ریاض / جدہ : کرپشن کے الزام میں ملوث سعودی شہزادوں کی گرفتاری کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ہی تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق طاقت ور سعودی شہزادوں کی اچانک گرفتاری نے جہاں سیاسی منظر نامے میں بھونچال پیدا کیا، وہیں سرمایہ کاری اور منڈی میں بھی بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔ کرپشن کے الزامات لگنے کے بعد خام تیل کی قیمتیں جولائی 2015 کے بعد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ آئندہ ماہ میں قیمتیں مزید بڑھنے کا بھی دے دیا گیا ہے۔

کاروبار کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل20 سینٹس اضافے سے 62 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل، جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل ٹریڈنگ کے دوران 55 ڈالر 79 سینٹس کی سطح پر آگیا۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیئری خام تیل کی قیمت میں 30 سینٹس فی بیرل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں جون 2017 سے 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف برطانوی بار کلیز بینک نے رواں سال کی آخری سہ ماہی کیلئے برینٹ خام تیل قیمت کے اندازے 6 ڈالرز اضافے سے 60 ڈالر فی بیرل کر دیے ہیں۔

بارکلیز کا کہنا ہے کہ سپلائی خدشات اور عالمی معیشت کی شرح نمو خام تیل قیمت کیلئے 2014 کے بعد اچھے حالات پیدا کررہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube