Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

آئل ٹینکرز مالکان کی ہٹ دھرمی اور اوگرا کے قوانین

SAMAA | - Posted: Jul 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 25, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اوگرا انتظامیہ نے معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کی اجازت پر پابندی لگادی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔

سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد موٹر وے پولیس سمیت دیگر سرکاری اداروں کی سختی کے باعث آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل سپلائی معطل کرنے کااعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں آئل ٹینکرز مالکان کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مختلف پیٹرول پمپ پر تیل کی سپلائی نہ ہوسکی۔ پیٹرول کی فراہمی میں خلال کے باعث پمپس کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ ہے۔

ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پیٹرول کی فراہم میں تعطل کے باعث ایمبولیس، پولیس موبائلز اور دیگر اہم گاڑیوں کو پیٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔

معاملات حل کرنے کے لیے وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان آج بھی مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد آئل ٹینکرز مالکان نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کا مؤقف ہے کہ 40 ہزار لیٹر کی ترسیل کیلئے 2 ایکسل کا ٹینکر استعمال ہوتا رہا، اب 3 ایکسل کی فرمائش کیوں کی جارہی ہے۔

قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں تو ہو جائیں لیکن ٹینکرزمالکان اوگرا کے سیفٹی قوانین ماننے کو تیار نہیں ہیں کئی سالوں سے قوانین کی دھجیاں اڑاتے آرہے ہیں۔

قوانین کے تحت چالیس ہزارلیٹر کے آئل ٹٰینکر میں تین ایکسل لازمی ہونے چاہئیں، مگر یہاں سات ہزار سے زائد آئل ٹینکرز دو ایکسل پر چلائے جارہے ہیں، جو ٹینکر الٹنے کی بڑی وجہ بننتے ہیں۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل سے حاصل رپورٹ کے مطابق 12ہزار میں سے صرف 40فیصد آئل ٹینکرز معیار کے مطابق ہیں،غیر معیاری آئل ٹینکرز کے معاملے پر نرمی نہیں برتی جائےگی۔

ترجمان کے مطابق آئل ٹینکرز کو موٹر وہیکل ایگزامینر سے فٹنس سرٹیفکیٹ، چیف انسپکٹر ایکسپلوسوزسے لائسنس لینا ضروری ہے اس کے ساتھ آئل ٹینکرز کے ایکسل کی تعداد بھی این ایچ اے کے مقررہ معیار کے مطابق ہو نا ضروری ہے۔

ترجمان نے کہا اوگرا ٹرانسپورٹیشن رولز میں آئل ٹینکرز کیلئے رعایت کی کوئی گنجائش نہیں معیار پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی کیلئے صوبوں کو بھی لکھ دیا گیا ہے۔

قوانین یہ بھی کہتے ہیں کہ ٹینکر میں دو ڈرائیورز ہونےچاہیئں، مگر ٹینکر ایک شہر سے دوسرے شہر ہزاروں لیٹر تیل کی ترسیل ایک ڈرائیور ہی کرتاہے، اور تو اور چار ہزار سے زائد ٹینکرایسے ہیں جن کے پاس ٹینکر کا درست کا نقشہ ہی نہیں ، کئی ٹینکرز کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ کے علاوہ انسپکشن کے دستاویزات بھی نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube