کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے شروع ہونیوالی مندی اختتام تک جاری رہی، 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس گر گیا۔
جے آئی ٹی میں حسین نواز کی تصویر سے متعلق کیس کے فیصلے کی خبر کا برا اثرا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا، صبح سے ہی 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 1678 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا، کاروبار 44914 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سماء