Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

عید سے قبل بجلی صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2017 | Last Updated: 5 years ago

Nepra Report On Transmation Isb Pkg 09-06

اسلام آباد : عید سے قبل بجلی کے صارفین کو خوشخبری ملنے کا امکان، بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی، درخواست مئی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

درخواست کے مطابق مئی کے مہینے میں بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی، صارفین سے مئی کے بلوں میں 6 روپے 77 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے تھے۔

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 20 جون کو کرے گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube