Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بجٹ 18۔2017؛ بجلی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص

SAMAA | - Posted: May 26, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 26, 2017 | Last Updated: 5 years ago

electricity1-640x480

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ 18۔2017ء میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کےلئے 404 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔

آئندہ مالی سال 18۔2017ء کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صنعتوں میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پرختم ہوچکی ہے۔ بجلی کی سبسڈی پر 1188 ارب روپے حکومت برداشت کرےگی، جب کہ 300 یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کیلئے سبسڈی برقرار رکھی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیوب ویل کے لئے سستی بجلی فراہم کی جائےگی، بجلی کے شعبے کےلئے 4 کھرب ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔ ایل این جی منصوبے کےلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ بجٹ میں داسو منصوبے کےلئے 54 ارب روپے، بھاشا دیامرڈیم کے لیے 21 ارب روپے، نیلم جہلم منصوبے کےلئے 19 ارب روپے، تربیلا فور منصوبے کےلئے 16 اعشاریہ 4 ارب روپے جب کہ جامشورو پلانٹ کےلئے 16 اعشاریہ 2 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں پانی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کےلئے 38 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube