اسلام آباد : نئے بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے جتن کرلیےگئے۔
سماءکےمطابق نئےبجٹ میں نان فائلرز پر چالیس ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کیلئے کاروباری لاگت بڑھا دی جائے گی۔
نئے بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کیاجائےگا اورٹيکس وصولياں بڑھانے کے جتن کئےجائیں گے۔
ايف بي آرکےمطابق گوشوارے جمع نہ کرانے پر زائد ٹیکس دینا پڑے گا۔ سماء