Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سی پیک کا ماسٹر پلان سامنے آگیا

SAMAA | - Posted: May 15, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 15, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: پاکستان اور چائنہ کے درمیان ہونے اربوں ڈالر کے سي پيک کا ماسٹر پلان سامنے آگيا۔

طويل مدتي منصوبے کي دستاويزات کے تحت دوہزار سترہ سے دوہزار تيس تک اقتصادي راہداري کي سيکيورٹي کيلئے غيرمعمولي اقدامات کيے جارہے ہيں جس کے تحت چوبيس گھنٹے ویڈیو نگرانی ہوگي۔

ویڈيو مانيٹرنگ کا فيصلہ اِس ليے کيا جارہا ہے کيونکہ عالمي طاقتيں سي پيک منصوبے کيلئے خطرات پيدا کرسکتي ہيں۔ گوادر فری زون میں مقامی اور غیر ملکی افراد کے اسلحہ لے جانے پر پابندی ہوگی۔

پاکستان اورچین کے درمیان کراس بارڈر آپٹیکل فائبرکیبل بچھائی جائے گی، سی پیک منصوبوں کی ہروقت ویڈیو نگرانی چین بھی کرسکے گا۔

مجوزہ پلان کے مطابق پاک چین سرحد کی الیکٹرانک مانیڑنگ کی جائے گی، چینی سیاحوں کیلئے بغیر ویزہ انٹری کی تجویز پر پاکستانی سیاحوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا، لوگوں کے خوشی کاپیمانہ جانچنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

کراچی اور گوادر کو مرکز بناکر ساحلی سیاحت کوفروغ دیاجائے گا، سٹی پارک،نائٹ لائف،تھیٹرز،گالف کورس ، واٹرسپورٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پاکستان چین کے ڈیجیٹل ملٹی میڈیا براڈکاسٹنگ اسٹینڈرڈ اپنائے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube