Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین پر مہربانیاں

SAMAA | - Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: حکومت کے نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ تجویز سامنے آگئی۔ مبصرین حکومتی اقدامات کو عام انتخابات کا پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کی مد میں پنتالیس ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ جس سے سیلری بِل بڑھ کر تین سو پچانوے ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔ پنشن کی مد میں پچیس سے تیس ارب روپے اضافے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ جس کیلئے دو سو ستر سے دو سو پچھتہر ارب ارب روپے مختص ہو سکتے ہیں۔

صرف یہی نہیں سرکاری بابوؤں پر میڈیکل سمیت مختلف الاؤنسز میں اضافے کی صورت میں بھی مہربانی ہوگی۔ مزدور کی کم سے کم اجرت بھی ایک ہزار اضافے کے ساتھ پندرہ ہزار روپے کرنے کی تجویز آئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube