Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

چین میں ڈونکی ایکسچینج کا قیام کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago

بیجنگ: چین میں گدھوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تو ڈونکی ایکسچینج کا قیام عمل میں آگیا۔ سودا کیجئیے اور گدھا لے جائیے۔

چین میں گدھے کے دام چار گنا بڑھ کر آٹھ ہزار یوان یعنی سوا لاکھ روپے تک پہنچ چکے ہیں۔ ان کی جلد افزائش آسان نہیں اسی لیے چین نے نہ صرف انہیں درآمد کر رہا ہے بلکہ اسٹاک ایکسچینج کی طرز پر ڈونکی ایکسچینج بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

شین ڈونگ صوبے میں قائم اس ایکسچینج پر اب تک 37 کروڑ یوان یعنی ساڑھے پانچ ارب روپے کے سودے ہوچکے ہیں۔ بیچنے والا فون کرتا ہے، ایکسچینج والا جان پڑتال کر کے سودا پہنچا دیتا ہے۔ صرف یہی نہیں ویب ٹریڈنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

چین نے زراعت کے بجائے صنعت پر توجہ دینا شروع کی تو گدھوں کی تعداد ایک کروڑ سے گھٹ کر ساٹھ لاکھ پر آگئی۔ اسی وجہ سے چین نے پہلے افریقا اور اب خیبر پختونخوا سے گدھے درآمد کرنے شروع کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ گدھوں کی کھال سے بننے والا جیلیٹن 'ای جاو' چین میں بے حد مقبول ہے جس میں مرد و خواتین کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ہر سال چالیس لاکھ گدھوں کی کھال اسی مقصد کے لیے اتاری جاتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube