اسلام آباد وزیراعظم نوازشریف آج کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیادرکھیں گے۔
سماء کےمطابق کرم تنگی ڈیم میں 12لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کی صلاحیت ہوگی۔ڈیم سے83اعشاریہ 4میگا واٹ بجلی بھی حاصل ہوگی۔ڈیم کاپہلا مرحلہ 3سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔کرم تنگی ڈیم کی تکمیل تین مراحل میں ہوگی۔
ڈیم کی تعمیرسےشمالی وزیرستان اورکے پی میں زراعت کوفروغ ملے گا۔ سماء