دوحا : پاکستان اور قطر کے مابین تربیتی طیارے مشاق کی فروخت کا نیا معاہدہ طے پاگیا۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ اور قطر فضائیہ کی جانب سے جنگی تربیتی طیارے فراہم کرنے سے متعلق نئے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
پاکستان قطر کو آٹھ مشاق طیارے فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا اور ترکی کے ساتھ معاہدوں میں پاکستان نے بالترتیب دس اور سو مشاق طیاروں کی فراہم کا معاہدہ کیا ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری میں قدم جمانے اور بین الااقوامی منڈی میں پاکستان کیلئے نئے مواقع کی تلاش میں یہ معاہدے سنگین میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سماء