Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پاکستان نے چین اور بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 16, 2016 | Last Updated: 6 years ago

8b

لاہور:  پنجاب حکومت کے عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے چین اور بھارت کو عالمی سرمایہ کاری میں پیچھے چھوڑ دیا، تاجر اور سرمایہ کار دوست حکومتی پالیسی کے نتائج ہر سطح پر محسوس کئے جارہے ہیں۔

صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ رانا بابر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں،  وژن 2025ء صنعتی و اقتصادی ترقی، اعلیٰ تعلیم کا فروغ، سائنسی علوم اور انسانی وسائل کی ترویج، ادارہ جاتی اصلاحات، توانائی و دیگر وسائل کی فراہمی اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے ایک جامع فریم ورک ہے۔

8

ان کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے سے ملک تیزی سے معاشی ترقی کرے گا، بجلی کی 1180 میگا واٹ پیداواری صلاحیت کا کمبائنڈ سائیکل بھکھی پاور پلانٹ آئندہ سال دسمبر میں مکمل ہو جائیگا، منصوبہ پر 70 فیصد سول انجینئرنگ کا کام مکمل ہوگیا، پاور پلانٹ 60 لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کرنے اور جدید مشینری کی بدولت کم سے کم فیول میں زیادہ سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، 500-کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہیں۔ ایجنسیز

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube