Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 99 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ہوگئے

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

dollars

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 99 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی مد میں 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیئے۔

مرکزی بینک سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 22 جولائی 2016ء کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے کے دوران 22 ارب 99 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں 18 ارب 3 کروڑ 69 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 95 کروڑ 97 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 22 جولائی 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر کی کمی سے 18 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جو کہ گزشتہ ہفتے 18 ارب 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضوں کی مد میں 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی۔ اے پی پی

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube