Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

مالی سال 2016ء: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 19.9 ارب ڈالر وطن بھیجے

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Dollar

کراچی : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2016ء کے دوران 19 ارب 91 کروڑ 46 لاکھ امریکی ڈالر وطن بھجوائے، جو گزشتہ سال کے دوران بھجوائی گئی رقم 18 ارب 71 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6.38 فیصد زائد ہے۔

جون 2016ء کے دوران بیرون ملک پاکستانی کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 2 ارب 7 کروڑ 29 لاکھ  ڈالر تھی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 582.84 ملین ڈالر، 434.90 ملین ڈالر، 274.01 ملین ڈالر، 309.27 ملین ڈالر، 232.27 ملین ڈالر اور 50.31 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ جون 2015ء میں ان ملکوں سے آنیوالی رقوم بالترتیب 536.68 ملین ڈالر، 423.24 ملین ڈالر، 258.95 ملین ڈالر، 247.96 ملین ڈالر، 209.66 ملین ڈالر اور 34.36 ملین ڈالر تھیں۔

جون 2016ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنی والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 189.37 ملین ڈالر رہیں جبکہ جون 2015ء میں ان ملکوں سے 110.63 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube